29 اپریل ، 2024
کراچی میں آج سورج کا پارہ ہائی ہوگیا جس کے باعث شہر میں درجہ حرارت 39 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاپہنچا۔
شدید گرمی کے باعث اسکول جانے والے بچے اور سخت دھوپ میں کام کرنے والے مزدور بلبلا اٹھے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصد رہا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 25.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ تین روز تک شہر کا موسم خشک اور گرم رہےگا، اس دوران زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ آئندہ دو روز تک ہوا میں نمی کا تناسب 10 سے 30 فیصد تک رہ سکتا ہے۔ دن میں موسم گرم رہنے تاہم شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونےکا امکان ہے۔
ماہرین کا مشورہ ہے کہ ش اور جسم میں پانی اور نمکیات کی کمی نہ ہونے دیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری غیرضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں،گرمی سے بچاؤ کے لیے ہلکے رنگ کےکپڑے پہنیں، ٹھنڈے مشروبات کا استعمال کریں۔