متنازعہ ویڈیوز پر سزا پانیوالی معروف عراقی ٹک ٹاکر کو قتل کر دیا گیا

معروف عراقی ٹک ٹاکر غفران سوادی المعروف اُم فہد کو قتل کر دیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق غفران سوادی کو جمعہ کے روز  بغداد میں ان کے گھر کے باہر نامعلوم شخص نے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔

امریکی میڈیا کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ غفران سوادی پر فائرنگ کے مناظر سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہیں۔

ویڈیو میں موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص کو گھر کے قریب آتے ہوئے دیکھا گیا۔ چند لمحوں بعد ہی وہ موٹر سائیکل کھڑی کرکے  ایک کار کی طرف بھاگتا ہے اور پھر گاڑی پر فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو جاتا ہے۔

فوٹو: غفران سوادی فائل
 فوٹو: غفران سوادی فائل 

رپورٹ کے مطابق کیس کی تفتیش جاری ہے اور ملزم کی شناخت ہونا بھی باقی ہے۔

عراقی عدالت کی جانب سے  فروری 2023 میں غفران سوادی کی  کچھ سوشل میڈیا ویڈیوز کو فحش اور اخلاقیات کے منافی قرار دیا گیا تھا اور ٹاک ٹاکر کو  6 ماہ قید کی سزا سنائی  گئی تھی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ستمبر 2023 میں ایک اور مشہور عراقی ٹک ٹاکر نور الصفار کو بغداد میں گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

مزید خبریں :