16 مئی ، 2024
راجن پور میں ڈاکوؤں نے محکمہ آبپاشی کے عملے کو کام بند نہ کرنے کی صورت میں قتل کی دھمکی دی۔
اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں ڈاکو جدید اسلحے کے ساتھ دریائے سندھ کے کنارے پر کھڑے نظر آرہے ہیں جب کہ محکمہ آبپاشی کا عملہ پولیس کی نگرانی میں دریائے سندھ کے حفاظتی بند منچن پر کام کر رہا ہے۔
پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں پر شدید فائرنگ بھی کی تھی جس پر پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی کمین گاہ کو تباہ کردیا تھا۔