پرینیتی چوپڑا کے شوہر آنکھوں کی خطرناک بیماری میں مبتلا، بینائی جانیکا خدشہ

راگھو کی آنکھوں کی بیماری سنگین نوعیت کی ہے اسی لیے فوری طور پر سرجری کی گئی، اس وقت وہ مکمل بیڈ ریسٹ پر ہیں: خاندانی ذرائع__فوٹو: انسٹاگرام/پرینیتی چوپڑا
راگھو کی آنکھوں کی بیماری سنگین نوعیت کی ہے اسی لیے فوری طور پر سرجری کی گئی، اس وقت وہ مکمل بیڈ ریسٹ پر ہیں: خاندانی ذرائع__فوٹو: انسٹاگرام/پرینیتی چوپڑا

 بالی وڈ کی مایہ ناز اداکارہ پرینیتی چوپڑا کے شوہر اور سیاستدان راگھو چڈھا آنکھوں کی پیچیدہ بیماری میں مبتلا ہوگئے جس سے ان کی بینائی بھی جاسکتی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ انکشاف انڈین وزیر سوربھ بھاردواج کی جانب سے کیا گیا، انہوں نے بتایا کہ راگھو چڈھا اپنی آنکھوں کی سرجری کے لیے لندن میں مقیم ہیں اور یہ ہی وجہ ہے کہ راگھو انتخابی مہم کا حصہ نہیں ہیں۔

بھارتی وزیرنے بتایا کہ راگھو کے ریٹینا میں سوراخ ہے جس کے باعث ان کی نظر جاسکتی ہے، وہ سرجری کے لیے برطانیہ میں ہیں، ہم ان کی جلد صحتیابی کی امید کرتے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ راگھو کی اہلیہ اداکارہ پرینیتی چوپڑا لندن میں شوہر کے ساتھ ہی ہیں، ان کی سرجری کردی گئی ہے اور ڈاکٹرز نے انہیں گھر بھیج کر آرام کا مشورہ دیا ہے۔

قریبی خاندانی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ راگھو کی آنکھوں کی بیماری سنگین نوعیت کی ہے اسی لیے فوری طور پر سرجری کی گئی، اس وقت وہ مکمل بیڈ ریسٹ پر ہیں۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سرجری سے قبل اس بات کی گارنٹی نہیں تھی کہ راگھو کی بینائی سرجری کے بعد ٹھیک ہوسکے گی یا نہیں لیکن اب ان کی سرجری ٹھیک ہوگئی ہے اور وہ صحتیاب ہورہے ہیں۔

مزید خبریں :