دنیا
Time 09 مئی ، 2024

بھارت: اسٹال سے شوارما کھاکر 19 سالہ نوجوان ہلاک

افسوسناک واقعہ ٹرمبے میں گزشتہ ہفتے پیش آیاجہاں 19سالہ پرتھمیش نے اسٹال سے خرید کر شوارما کھایا: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو
افسوسناک واقعہ ٹرمبے میں گزشتہ ہفتے پیش آیاجہاں 19سالہ پرتھمیش نے اسٹال سے خرید کر شوارما کھایا: بھارتی میڈیا/ فائل فوٹو

بھارت میں اسٹال سے شوارما خرید کر کھانے والا 19سالہ نوجوان پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ ٹرمبے میں گزشتہ ہفتے  پیش آیاجہاں 19سالہ پرتھمیش نے اسٹال سے خرید کر شوارما کھایا جس کے بعد اسے الٹیاں اور شدید معدے کے درد کی شکایت محسوس ہوئی۔

درد سے تڑپتے  نوجوان کو اہل خانہ   اسپتال لے کر پہنچے جہاں ڈاکٹرز نے اسے  فوری  طبی امداد دی لیکن طبیعت بگڑنے پر اسے ایک اسپتال سے دوسرے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 5 مئی کو پرتھمیش اسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  19 سالہ نوجوان کی  موت  چکن شوامہ کھانے سے ہوئی جس کے بعد پولیس نے شوارما کا اسٹال لگانے والے دو افراد کوگرفتار کرلیا۔

پولیس کا بتانا ہے کہ  آنند کامبلے اور احمد شیخ کو نوجوان کی  موت کی تحقیقات کیلئے  گرفتار کیا گیا ہے جب کہ  شوارما کے اسٹال سے لیے گئے اجزا کے نمونے ایف ڈی اے اور فارنزک  لیبارٹری کو بھیج دیے گئے ہیں  تاکہ شوارما میں زہر کی وجہ معلوم کی جاسکے۔

پولیس کو  شبہ ہے کہ ٹرامبے میں کئی  غیر قانونی دکاندار مضر صحت گوشت اور یہاں تک کہ مردہ چکن استعمال کرتے ہیں، اسٹالز کے پاس گندی فضا بھی بعض اوقات بیکٹیریا کی افزائش اور آلودگی کا سبب بنتی ہے۔