20 مئی ، 2024
چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے ایم این اے موسیٰ گیلانی کو دھمکی آمیز میسج بھیجنے والا ملزم خانیوال سے گرفتار کر لیا گیا۔
تین روز قبل علی موسیٰ گیلانی کو ان کے والد یوسف رضا گیلانی کے موبائل فون پر دھمکی آمیز میسج ملا تھا۔
ذرائع کے مطابق پیغام میں یہ کہاگیا تھا کہ علیٰ موسی گیلانی لوگوں کو بہت زیادہ تنگ کر رہے ہیں۔
واقعہ کا مقدمہ ملتان کے تھانہ کینٹ میں علی موسیٰ گیلانی کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔