Time 23 مئی ، 2024
پاکستان

آرمی چیف کا دورہ جرمنی، اہم عسکری و سرکاری شخصیات سے ملاقاتیں

آرمی چیف کا دورہ جرمنی، اہم عسکری و سرکاری شخصیات سے ملاقاتیں
فوٹو: آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر جرمنی پہنچ گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جرمن وزارتِ دفاع میں چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن بریور نے آرمی چیف کا استقبال کیا، آرمی چیف کو جرمن مسلح افواج کے دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی جرمن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفونس ماس سے ملاقات ہوئی، آرمی چیف نے جرمن آرمی چیف کے ہمراہ آرمی کامبیٹ ٹریننگ سینٹر گارڈلیگن کا بھی دورہ کیا۔

آرمی چیف کو جرمن اور دیگر افواج کے دستوں کو دی جانے والی تربیت پربریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے اربن وارفئیرکا مظاہرہ دیکھا اور تربیتی مراکز کا دورہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کی جرمن چانسلرکے خارجہ پالیسی اورسلامتی کے مشیر، جرمن وزیر مملکت برائے امورخارجہ اور  وزارت دفاع کے اسٹیٹ سیکرٹری سے بھی ملاقات ہوئی۔

جرمن قیادت نے دہشتگردی کےخلاف جنگ اور خطے میں امن واستحکام کے لیے پاک فوج کے کردار کا اعتراف کیا۔

اپنے دورے میں آرمی چیف جرمن آرمڈ فورسز کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج ہیمبرگ کا بھی دورہ کریں گے، اسٹاف کالج میں آرمی چیف مختلف ممالک سے کورس میں شریک طلبا سے خطاب کریں گے، آرمی چیف اقوام متحدہ کے مشن میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار پر روشنی ڈالیں گے۔

مزید خبریں :