23 مئی ، 2024
بوسنیا ہرزے گووینا میں 1995 میں سرب افواج کےہاتھوں بوسنیائی مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ نے 11 جولائی کو عالمی یوم سریبرینیتسا (Srebrenica) نسل کشی قرار دے دیا۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں 11 جولائی کو عالمی یوم سریبرینیتسا نسل کشی قرار دینے کی قرارداد جرمنی اور روانڈا نے امریکا اور دیگر 17 ممالک کے ساتھ پیش کی۔
جنرل اسمبلی میں قرارداد 193 رکن ممالک میں سے 84 ممالک کےووٹوں کی سادہ اکثریت کے ساتھ منظور ہوئی۔
قرار داد میں کہا گیا کہ 11 جولائی کو سربرینیتسا میں 1995 کی نسل کشی کا یادگاری دن ہر سال منایا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جولائی 1995 میں سرب افواج نے اقوام متحدہ کی جانب سے محفوظ علاقہ قرار دیے گئے سربرینیتسا پر حملہ کرکے 8 ہزار سے زیادہ بوسنیائی مسلمانوں کا قتل عام کیا تھا۔