29 مئی ، 2024
برطانیہ کے شہر کارڈف میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔
کارڈف میں مسلسل بارش جاری رہی جس کے باعث ٹاس بھی نہیں کیا جاسکا اور میچ منسوخ کر دیا گیا۔
خیال رہےکہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جب کہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 23 رن سے شکست دی تھی۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیزیز کا آخری ٹی ٹوئنٹی جمعرات کو کھیلا جائے گا۔