Time 29 مئی ، 2024
دنیا

حوثیوں کا امریکی ڈرون تباہ کرنے کا دعویٰ، ویڈیو بھی جاری کردی

یمن کے حوثیوں نے امریکی ایم کیو -9 ڈرون طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثی گروپ کا کہنا ہے کہ  یمنی فضائی حدود میں اڑنے والے امریکی ڈرون کو جنوب مشرقی صوبے مارب  میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق حوثیوں نے 21 مئی کو بھی ایک امریکی ڈرون گرانے کا دعویٰ کیا تھا۔

سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر جاری اپنے بیان میں یمنی مسلح افواج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی ڈرون کو مقامی طور پر تیارہ کردہ زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

یمنی مسلح افواج نے میزائل کے ذریعے ڈرون کو نشانہ بنائے جانے کی ویڈیو بھی جاری کردی ہے۔


مزید خبریں :