31 مئی ، 2024
گوگل نے کروم براؤزر کے موبائل صارفین کے لیے ایک نمایاں تبدیلی کی ہے۔
کمپنی کی جانب سے گوگل کروم کے لیے منیمائزڈ کاسٹیوم ٹیبز نامی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس فیچر سے گوگل کروم میں ویب پیجز کے لیے پکچر ان پکچر سپورٹ کا اضافہ ہو جائے گا۔
اس طرح صارفین کے لیے کسی ایپ اور اس کے ویب مواد کے درمیان سوئچ کرنا بہت آسان ہو جائے گا۔
یعنی جب وہ ایک ایپ جیسے جی میل پر کسی ویب لنک پر کلک کریں گے تو وہ ویب پیج پکچر ان پکچر موڈ میں اوپن ہوگا اور ایپ کے مواد کے اوپر چھوٹی ونڈو میں نظر آئے گا۔
یعنی انہیں براؤزر یا ویب ویو اوپن کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ کاسٹیوم ٹیبز کے ذریعے براؤزنگ کرتے ہوئے بھی کسی ایپ میں موجود رہیں گے۔
جب پکچر ان پکچر ونڈو کو منیمائز کیا جائے گا تو کاسٹیوم ٹیب اسکرین کی سائیڈ پر نظر آئے گا۔
جب پیج کو میکسیمائز کیا جائے گا تو ڈاؤن ایرو پر کلک کرکے اسے دوبارہ پکچر ان پکچر موڈ پر سوئچ سکیں گے۔
یہ نیا فیچر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور اس کا اطلاق بائی ڈیفالٹ ہوگا یعنی صارف کو خود کچھ کرنے کی ضرورت نہیں۔