Geo News
Geo News

Time 31 مئی ، 2024
دنیا

حوثیوں کا بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

حوثیوں کا بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
یو ایس ایس آئزن ہاور— فوٹو: رائٹرز

یمن کے حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس آئزن ہاور پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ امریکا اور برطانیہ کی جانب سے گزشتہ روز یمن پر  فضائی حملوں کے جواب میں آج امریکی طیارہ بردار جہاز کو  میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا۔ 

یمنی مسلح افواج کے ترجمان کا بتانا تھا کہ امریکی اور برطانوی حملوں میں 16 افراد ہلاک اور 41 زخمی ہوئے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ امریکی اور برطانوی افواج نے یمن میں حوثیوں کے زیر کنٹرول علاقوں میں 13 اہداف کو نشانہ بنایا۔ 

برطانوی وزارت دفاع نے اپنے بیان میں کہا کہ مشترکہ آپریشن میں حدیدہ شہر میں تین مقامات کو نشانہ بنایا گیا جہاں ڈرونز اور زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل موجود تھے۔


مزید خبریں :