Time 12 جون ، 2024
صحت و سائنس

دل کو صحت مند رکھنے کے لیے ہر رات کتنے گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے؟

دل کو صحت مند رکھنے کے لیے ہر رات کتنے گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے؟
نیند کی کمی صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتی ہے / فائل فوٹو

روزانہ کتنے گھنٹے کی نیند دل کی اچھی صحت کے لیے ضروری ہوتی ہے؟

امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن کے مطابق جو بالغ افراد ہر رات 7 گھنٹے سے کم سونے کے عادی ہوتے ہیں، ان میں مختلف امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

مایو کلینک کے ماہرین کے مطابق اچھی نیند دل سمیت مجموعی صحت کے لیے بہت اہم ہوتی ہے۔

اچھی نیند سے دن کا آغاز اچھی صحت کے ساتھ ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اچھی نیند درمیانی عمر میں دائمی امراض جیسے ذیابیطس، ہارٹ اٹیک اور فالج کی روک تھام کے لیے بہت اہم ہوتی ہے۔

ہر رات بالغ افراد کو کم از کم 7 گھنٹے نیند کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ جسم کو اگلے دن کی سرگرمیوں کے لیے ریکور کرنے میں مدد مل سکے۔

ماہرین کے مطابق ہر رات ایک ہی وقت سونے کی کوشش کریں اور بیدار ہونے کا وقت بھی یکساں ہونا چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ سونے اور جاگنے کا یکساں وقت صحت کے لیے بہت اہم ہوتا ہے۔

اچھی نیند کے لیے اہم عادات

دن میں جسمانی طور پر متحرک رہنے سے رات کو اچھی نیند کا حصول ممکن ہوتا ہے۔

دوپہر کی نیند کا دورانیہ مختصر رکھیں۔

شام کو کیفین اور تمباکو نوشی کا استعمال محدود کریں یا گریز کریں۔

سونے سے کچھ دیر قبل پیٹ بھر کر کھانے یا بہت زیادہ مشروبات کے استعمال سے گریز کریں۔

سونے کے کمرے کو آرام دہ بنائیں۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔

مزید خبریں :