14 جون ، 2024
بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ ان دنوں اپنی پری ویڈنگ راؤنڈز میں مصروف ہیں۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی سے قبل جشن کے دوران جوڑے نے 4 روز تک کروز پر موج مستی کی، اس دوران اننت اور رادھیکا نے 1200مہمانوں کے ساتھ بحیرہ روم کی سیر کی۔
سیر کے دوران بالی وڈ اسٹارز، ہالی وڈ لیجنڈ جوڑے کےساتھ فرانس اور اٹلی سمیت یورپ میں گھومے پھرے اور شاندار دعوتیں اڑائیں۔
ٹاپ سنگر کیٹی پیری اور بیک اسٹریٹ بوائز نے پرفارمنس پیش کی، شادی کی پر تعیش تقاریب معروف شخصیات کی شرکت کے باعث دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنی رہی۔
اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی 19 جنوری 2023 کو ممبئی میں منگنی ہوئی تھی جبک ہ جوڑا رواں سال 12 جولائی کو ممبئی میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔
امبانی خاندان کی ہونے والی چھوٹی بہو کون ہیں؟
اننت امبانی کی منگیتر رادھیکا مرچنٹ معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی ہیں،انہوں نے نیویارک یونیورسٹی سے سیاست اور معاشیات کی تعلیم حاصل کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق 25 سالہ رادھیکا مرچنٹ فی الحال والد کی کمپنی Encore Healthcare میں بطور ڈائریکٹر خدمات انجام دے رہی ہیں۔