16 جون ، 2024
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر مزید بوجھ ڈالاگیا ہے جب کہ جاگیرداروں کو چھوٹ دی گئی ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ شہباز شریف نے آخری بار آئی ایم ایف پروگرام کا وعدہ کیاہے مگر عوام کو اب ان پر کوئی بھروسا نہیں ہے۔
حافط نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ڈائیگنوسٹک، اینجیوگرافی کی کٹس پر ٹیکس لگایا گیا ہے، دیکھیں سرکاری اسپتالوں کی کیا صورتحال ہے؟
انکا مزید کہنا تھا کہ کراچی کو پروجیکٹس چاہییں، کے فور چاہیے مگر سندھ کےترقیاتی بجٹ میں کوئی ایک بھی نیا منصوبہ کہاں ہے؟
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حج کے موقع پر اسلام کی نمائندگی کا اظہار ہوتا ہے، فلسطین میں بچےلبیک کہتےہوئے سب لوگوں کوپیغام دے رہےتھے۔