Time 21 جون ، 2024
کاروبار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس 80 ہزار کی حد عبور کر گیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، 100 انڈیکس  80 ہزار کی حد عبور کر گیا
اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے 1198 پوائنٹس کا ہندسہ عبور کر کے 80 ہزار کی حد کو عبور کیا۔ فوٹو  فائل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کر دی۔

عید کے بعد مسلسل دوسرے کاروباری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی۔100 انڈیکس نے پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی۔

آج بھی کاروبار کے آغاز کے بعد ایک موقع پر انڈیکس 1199 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 80001 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران فروخت کا بھی رجحان رہا۔

تاہم جمعہ کو ہنڈریڈ انڈیکس 9 پوائنٹس اضافے کے بعد 78 ہزار 810 پوائنٹس پر بند ہوا۔

معاشی تجزیہ کاروں نے حکومتی اتحادی جماعتوں کی جانب سے بجٹ منظوری کے لیے گرین سگنل دینے اور نئے طویل مدتی آئی ایم پروگرام کے لیے راہ ہموار ہونے کو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی اہم وجہ کہا ہے۔

یاد رہے کہ عید کے بعد پہلے کاروباری روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا100 انڈیکس 2 ہزار 95 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 802 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔


مزید خبریں :