Time 26 جون ، 2024
پاکستان

کراچی: قیامت خیز گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ

کراچی: قیامت خیز گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے 14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ
ڈیفنس، گلشن اقبال، گلبرگ، ملیر، ماڑی پور، میمن گوٹھ، نارتھ کراچی،اورنگی ٹاؤن اور ناظم آباد میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے/ فائل فوٹو

کراچی سمیت سندھ  کے  مختلف  علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں لیکن اس کے باوجود  شہر قائد میں کے الیکٹر ک کی جانب سے اعلانیہ اور غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ  جاری ہے۔

کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کئی علاقوں میں 12سے14گھنٹے کی بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جہاں ڈیفنس، گلشن اقبال، گلبرگ، ملیر، ماڑی پور، میمن گوٹھ، نارتھ کراچی،اورنگی ٹاؤن اور   ناظم آباد میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے۔

اس کے علاوہ ایف بی ایریا، گڈاپ، گارڈن، گذری، گلستان جوہر، گلشن معمار ، بلدیہ، بلوچ کالونی، سوک سینٹر، ریلوے کالونی، جیکب لین، جیل روڈ، کورنگی، لانڈھی، لیاقت آباد اور لیاری میں 10گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔


مزید خبریں :