Time 27 جون ، 2024
پاکستان

مدین واقعہ، 3 مرکزی ملزمان سمیت حملے کے مزید 9 ملزمان گرفتار

مدین واقعہ، 3 مرکزی ملزمان سمیت حملے کے مزید 9 ملزمان گرفتار
فوٹو: فائل

مدین میں پولیس اسٹیشن پر حملے کے تین مرکزی ملزمان سمیت مزید 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار ملزمان کی تعداد 30 ہوگئی۔

ڈی پی او زاہد اللہ کے مطابق گرفتار تین مرکزی ملزمان میں یاسر،غفران اور قاری انعام الرحمان سمیت مزید 9 ملزمان پکڑے گئے ہیں، باقی نامزد ملزمان کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کیس میں 21 ملزمان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے 10 روز کے ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا ہے۔

20 جون کو مدین میں لوگوں نے توہین مذہب کے الزام میں ایک سیاح کو تشدد کا نشانہ بناکر زندہ جلا ڈالا تھا، مشتعل ہجوم نے تھانے کو بھی آگ لگائی اور توڑ پھوڑ کی تھی۔

پولیس کے مطابق مشتعل ہجوم نے ملزم کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اور جلادیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جب کہ مشتعل ہجوم کے حملے میں 8 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

بعد ازاں پولیس نے مدین واقعے میں ملوث 23 افراد کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا،پولیس کا کہنا تھا کہ گرفتار افراد کے خلاف تھانے پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ پہلے سے درج تھا۔