Time 29 جون ، 2024
دلچسپ و عجیب

بھینس کے بچہ ہونے پر خوشی، بھارتی کسان نے پولیس کو بلا لیا

بھینس کے بچہ ہونے پر خوشی، بھارتی کسان نے پولیس کو بلا لیا
پولیس اہلکاروں نے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کرلی جس میں کسان بھی انہیں بلانے کی وجہ بتا رہا ہے، ویڈیو وائرل ہوگئی— فوٹو:فائل

بھارت میں بھینس کے بچہ ہونے کی خوشی میں کسان نے پولیس کو بلا لیا۔

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع امروہہ کے علاقے خوشحال پور میں منفرد واقعہ رونما ہوا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جسویر سنگھ نامی کسان کی بھینس نے بچے کو جنم دیا تو پوری فیملی خوشی سے پھولے نہ سمائی۔ کسان نے آدھی رات کو پولیس کو ایمرجنسی نمبر پر فون کرکے بلالیا۔

پولیس ٹیم گاؤں پہنچی تو معلوم ہوا کہ کسان کے ہاں بھینس نے بچہ دیا اور کسان  نے اپنی خوشی میں شریک کرنے اور بھینس کا دودھ پلانے کیلئے پولیس کو ایمرجنسی میں بلایا۔

پولیس اہلکاروں نے واقعے کی ویڈیو ریکارڈ کرلی جس میں کسان بھی انہیں بلانے کی وجہ بتا رہا ہے۔ 

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے بھارتی کسان کے عمل کی تعریف کی جارہی ہے۔

مزید خبریں :