29 جون ، 2024
کراچی: سندھ حکومت نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو رات 10 سے صبح 6 بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔
صوبائی وزیر توانائی ناصر شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کے سی ای او کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ حالیہ شدید موسم گرما کے دوران رات 10بجے سے صبح 6 بجے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کسی صورت نہ کی جائے۔
صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ تینوں ادارے بجلی چوری کرنے والوں کی سزا عام شہریوں کو دینے کے بجائے بجلی چوروں کے خلاف سخت کارروائی کریں۔
سندھ حکومت نے کے الیکٹرک سمیت تینوں اداروں کے سندھ حکومت پر واجبات کی ادائیگی جلد کرنے کی یقین دہانی بھی کرادی۔