08 فروری ، 2013
کراچی … اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا، شرح سود 9.5 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے، گورنر ایس بی پی کے مطابق مالیاتی خسارے میں اضافہ ہوا، نومبر سے مہنگائی میں کمی ہورہی تھی لیکن اس کے بعد یہ بھی بڑھنا شروع ہوگئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا،اسٹیٹ بینک نے شرح سود برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔گورنر اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود 9.5 فیصد پر مستحکم رہے گی، مالیاتی خسارے میں اضافہ ہوا، نومبر سے مہنگائی میں کمی ہورہی تھی لیکن پھر اس میں اضافہ شروع ہوگیا،31 جنوری 2013 ء کو زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے کمی ہوئی،ترسیلات زر میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ جاری کھاتوں کا خسارہ معیشت کا ایک فیصد رہ سکتا ہے، نجی شعبے کو دیئے گئے قرضوں میں صرف 4 فیصد اضافہ ہوا،حکومت کی جانب سے بینکوں سے قرضہ لینے کی وجہ سے مقامی قرضوں میں اضافہ ہوا،مقامی طور پر بینک ڈپازٹس میں 17 فیصد اضافہ کا اضافہ ہوا،یہ مانیٹری پالیسی آئندہ دو ماہ کیلئے جاری کی گئی ہے۔