09 فروری ، 2013
کراچی…پی آئی اے کے ملازمین کی تنخواہوں میں45فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے پے گروپ 1سے 4 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیاگیا ہے، جبکہ تنخواہوں میں اضافہ سی بی اے کا چارٹرآف ڈیمانڈمنظورہونے پر کیاگیا۔ تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ یکم جنوری 2012 سے 31 دسمبر 2012 تک جبکہ پی آئی اے ملازمین کی تنخواہوں میں25فیصداضافہ یکم جنوری2013سے ہوگا۔