Time 12 جولائی ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

ایسا اسپیس سوٹ تیار جو پیشاب کو پینے کے صاف پانی میں تبدیل کر دیتا ہے

ایسا اسپیس سوٹ تیار جو پیشاب کو پینے کے صاف پانی میں تبدیل کر دیتا ہے
کارنیل یونیورسٹی کے ماہرین نے یہ اسپیس سوٹ ڈیزائن کیا / اسکرین شاٹ

سائنسدانوں نے ایک ایسا اسپیس سوٹ ڈیزائن کیا ہے جو خلا بازوں کے پیشاب کو 5 منٹ کے اندر پینے کے صاف پانی میں تبدیل کرسکتا ہے۔

کارنیل یونیورسٹی کے ماہرین نے اس خلائی لباس کو اس توقع کے ساتھ ڈیزائن کیا کہ ناسا کی جانب سے انہیں آرٹیمس مشنز کے لیے استعمال کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نئے اسپیس سوٹ چاند کی سطح پر خلا بازوں کو طویل دورانیے تک چہل قدمی میں سہولت فراہم کریں گے جبکہ جسمانی صفائی کو بھی یقینی بنائیں گے۔

ابھی ایک کمپنی Axiom Space ناسا کے چاند پر بھیجے جانے والے انسان بردار آرٹیمز مشنز کے لیے اسپیس سوٹ تیار کر رہی ہے۔

کارنیل یونیورسٹی کے ماہرین کے نئے اسپیس سوٹ کے حوالے سے تحقیقی مقالہ جرنل فرنٹیئرز ان اسپیس ٹیکنالوجی میں شائع ہوا۔

مقالے میں بتایا گیا کہ خلائی مشنز کے دوران لوگوں کو ذاتی صفائی کو برقرار رکھنے میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے جبکہ اسپیس واک کے دوران ان کی کارکردگی بھی متاثر ہوتی ہے۔

محققین کے مطابق ان حالات کو مدنظر رکھ کر ہم نے ایسا اسپیس سوٹ ڈیزائن کیا ہے جس میں یورین کلیکشن اینڈ فلٹریشن سسٹم موجود ہے۔

ایسا اسپیس سوٹ تیار جو پیشاب کو پینے کے صاف پانی میں تبدیل کر دیتا ہے
یہ اس نئے اسپیس سوٹ کا ایک نمونہ ہے / فوٹو بشکریہ کارنیل یونیورسٹی

اس اسپیس سوٹ کی آزمائش 2024 میں کسی وقت کی جائے گی اور اس کا سسٹم کسی بیک پیک کی طرح ہوگا جسے کمر پر لادا جاسکے گا۔

یہ سسٹم پیشاب کو 5 منٹ کے اندر پینے کے صاف پانی میں تبدیل کرکے ایک ٹیوب میں منتقل کردے گا۔

اس طرح کے اسپیس سوٹ کا خیال سائنس فکشن فلم ڈیون میں بھی پیش کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :