Time 19 جولائی ، 2024
پاکستان

مظفر گڑھ: رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کیخلاف تھانا سٹی میں دہشتگردی کا مقدمہ درج

مظفر گڑھ:  رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کیخلاف تھانا سٹی میں دہشتگردی کا مقدمہ درج
فوٹو: فائل

مظفر گڑھ میں رکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کے خلاف تھانا سٹی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایلیٹ فورس کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ پولیس محرم الحرام کے دوران اسنیپ چیکنگ کے لیے ظفر کالونی گئی تھی۔

مقدمے میں کہا گیا کہ چیکنگ کے دوران جمشید دستی اور ان کے ساتھیوں نے پولیس کو روکا ، اسلحہ چھیننے کی کوشش کی  اور پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد جمشید دستی اور ان کےساتھی فرار ہوگئے۔

اس سے پہلے جمشید دستی نے بدھ کو  ایک ویڈیو بیان میں الزام لگایا تھا کہ ان کی گھر پر 25 لوگوں نے حملہ کیا۔


مزید خبریں :