کاروبار
11 فروری ، 2013

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 100 روپے کا ہوگیا

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 100 روپے کا ہوگیا

کراچی …ڈالر نے روپے کو روندتے ہوئے اپنی سنچری مکمل کر لی، اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 100 روپے کا ہوگیا۔ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں روپے کی قدر میں 20 پیسے گراوٹ سے ڈالر نے اپنی سنچری مکمل کرلی۔غیر ملکی ادائیگیوں کے باعث اسٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آرہی ہے اور ان سے اب صرف ڈھائی ماہ کے درآمدی بل کی ادائیگی کی جاسکتی ہے۔ ڈیلرز کے مطابق رواں ماہ بھی آئی ایم ایف کو50 کروڑ ڈالر کے لگ بھگ قرضے کی واپسی سے روپیہ دباوٴ کا شکار ہے۔اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر میں اضافے سے درآمد ی اشیاء کی لاگت بڑھے گی جو مہنگائی کی آگ کو ہوا دے گی، کیونکہ خام تیل سے لے کر دالیں اور دیگر گھانے پینے کی اشیاء ملک میں درآمد کرنی پرتی ہیں، اس کے علاوہ غیر ملکی تعلیم علاج معالجہ بھی مزید مہنگا ہوجائے گا۔ مارچ 2008 میں ڈالر 64 روپے کا تھا جو موجودہ دور حکومت میں آج 100 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

مزید خبریں :