Time 26 جولائی ، 2024
کاروبار

لوڈشیڈنگ انتہائی ضرورت کے وقت بھی ایک گھنٹے سے زیادہ نہ کی جائے، نیپرا کی کے الیکٹرک کو ہدایت

لوڈشیڈنگ انتہائی ضرورت کے وقت بھی ایک گھنٹے سے زیادہ نہ کی جائے، نیپرا کی کے الیکٹرک کو ہدایت
ہدایات پرعمل نہ کرنے کی صورت میں کے الیکٹرک کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی: نیپرا— فوٹو:فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی میں شدید گرمی میں لوڈشیڈنگ کے معاملے پر بجلی کی تقسیم کار نجی کمپنی کے الیکٹرک کو سخت ہدایت جاری کردی۔

نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کے الیکٹرک کو رات کے وقت لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ انتہائی ضرورت کے وقت بھی ایک گھنٹے سے زیادہ نہ کی جائے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کو ہدایات کی روشنی میں7 دن میں رپورٹ جمع کرانے کی بھی حکم دیا اور کہا کہ ہدایات پرعمل نہ کرنے کی صورت میں کے الیکٹرک کےخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا اور اس دوران شہر کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ بھی 14 گھنٹے سے زائد رہی۔

گرمی اور ہیٹ اسٹروک کے باعث درجنوں شہری جاں بحق ہوئے۔ اس دوران صوبائی وزیر داخلہ نے اعلان کیا تھا کہ کراچی میں اچانک ہلاکتوں کی وجہ لوڈشیڈنگ نکلی تو کے الیکٹرک پر قتل کے مقدمے ہونگے۔

مزید خبریں :