Time 04 اگست ، 2024
دنیا

اسرائیل میں ترک سفارتخانے پر ڈرون سے اسرائیلی پرچم لہرانے پر ترکی کا احتجاج

اسرائیل میں ترک سفارتخانے پر ڈرون سے اسرائیلی پرچم لہرانے پر ترکی کا احتجاج
اسرائیلی شہری نے ڈرون کے ساتھ اسرائیلی پرچم باندھ کر ترک سفارت خانے کے اوپر لہرایا— اسکریب گریب

اسرائیل میں ترک سفارتخانے پر  ڈورن کی پرواز اور اسرائیلی پرچم لہرانے پر  ترکیہ نے  اسرائیل سے احتجاج کیا ہے۔

جمعے کے  روز ترکی نے فلسطینی مزاحمتی تنظیم کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر  یوم سوگ کا اعلان کیا تھا اور اپنے سفارتخانوں پر پرچم سرنگوں کیا تھا۔

اسرائیل میں موجود ترک سفارتخانے پر ترک پرچم سرنگوں دیکھ کر ایک اسرائیلی شہری نے ڈرون کے ساتھ اسرائیلی پرچم باندھ کر ترک سفارت خانے کے اوپر لہرادیا۔

ترک میڈیا کے مطابق ڈرون کم و بیش 30 منٹ تک ترک سفارتخانے کے اوپر پرواز کرتا رہا۔

ترکی کی جانب سے اس اقدام پر اسرائیل سے احتجاج کیا گیا ہے اور اسے بین الاقوامی قوانین اور سفارتخانوں کو حاصل سفارتی استثنیٰ کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ترکیہ میں یوم سوگ منایا گیا اور اس حوالے سے تل ابیب میں قائم ترک سفارت خانے پر ترکیہ کا جھنڈا سرنگوں کیا گیا۔

ترکیہ کے اس عمل پر اسرائیلی وزیر بن گویر نے کہا تھا کہ ترک سفیر اپنا جھنڈا مکمل طور پر اتار کر اپنے ملک واپس چلے جائیں، وزیراعظم اور وزیرخارجہ ترک سفیرکو ملک سے بےدخل کریں۔

مزید خبریں :