پاکستان

ہر حال میں جلسے کے خواہش مند امین گنڈاپور اسلام آباد جلسہ ملتوی ہونے پر ناخوش

ہر حال میں جلسے کے خواہش مند امین گنڈاپور اسلام آباد جلسہ ملتوی ہونے پر ناخوش
علی امین اور اسد قیصر نے طے کیا تھا کہ انتظامیہ جہاں روکے وہاں جلسہ ہوگا: ذرائع/ فائل فوٹو

پشاور: ہر حال میں جلسہ کرنے کے خواہش مند وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد کا جلسہ ملتوی ہونے پر ناخوش ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہر حال میں جلسہ کرنا چاہتے تھے، علی امین اور اسد قیصر میں طے پایا تھا کہ اسلام آباد ہر حال میں جانا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ علی امین اور اسد قیصر نے طے کیا تھا کہ انتظامیہ جہاں روکے وہاں جلسہ ہوگا، دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطے میں قانون ہاتھ میں نہ لینے پربھی اتفاق ہواتھا۔

اس سے قبل صوابی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ این او سی منسوخ ہونے کے باوجود آج جلسہ کرنا تھا، بانی پی ٹی آئی نےکہا کہ رک جاؤ تو ہم رک گئے، انہوں نے حکم دیا کہ 8 ستمبر کو جلسہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے، ہمیں مجبورنہ کیا جائے کہ اس حد تک جائیں کہ پھر کنٹرول نہ کرسکوگے، بانی پی ٹی آئی نے ایک بارپھر آئین و قانون کی پاسداری کی، آئین و قانون پرعمل درآمد کرنا سب پر فرض ہے۔

علی امین کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب چاہیں گے جلسہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ  8 ستمبرکوبھرپورجلسہ کرنا ہے جو اب 8 ستمبر کو ہی ہوگا۔


مزید خبریں :