15 فروری ، 2013
کراچی …رواں سال سندھ میں گندم کی بمپر فصل ہوئی ہے،صوبائی محکمہ خوراک ،سندھ میں 15 اپریل سے گندم کی خریداری شروع کرے گا۔ کوآرڈی نیٹر برائے وزیر خوراک سندھ شاہنواز مگسی نے جیو نیوز کو بتایا کہ رواں سال سندھ میں بمپر فصل ہوئی ہے، گندم کی نئی فصل مارچ کے پہلے ہفتے میں آجائیگی، وزیر خوراک سندھ کے کوآرڈینیٹر کے مطابق محکمہ خوراک سندھ 15 اپریل سے گندم کی خریداری شروع کرے گا۔ شاہنواز مگسی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ محکمہ خوراک کے ساتھ اجلاس کرینگے جس میں گندم کی خریداری کا ہدف مقرر کیا جائیگا۔ شاہنواز مگسی کے مطابق کراچی میں 105 بچت بازاروں میں 33روپے فی کلو کے حساب سے عوام کو سستا آٹا فراہم کیا جارہا ہے۔