Time 01 ستمبر ، 2024
پاکستان

حب ڈیم کے اسپل وے سے پانی کا اخراج شروع ہوگیا

ملک میں حالیہ مون سون بارشوں کے بعد حب ڈیم مکمل طور  پر  بھرنے کے بعد اسپل وے سے پانی کا اخراج شروع ہوچکا ہے۔

ایکسیئن ایریگیشن عبدالجبار  زہری کے مطابق حب ڈیم مکمل بھرگیا ہے جس کے بعد  ڈیم کے اسپل وے کھول دیےگئے ہیں۔

عبدالجبار  زہری کے مطابق حب ڈیم کے اسپل وے سے خارج ہونے والا پانی حب ندی کے ذریعے بحیرہ عرب میں گرے گا۔

 واپڈا حکام کا کہنا ہےکہ ڈیم میں تین سال کا پانی محفوظ ہوچکا ہے۔  حب ڈیم میں تقریباً ساڑھے 6 لاکھ ایکڑ فٹ پانی جمع ہوا ہے۔ ڈیم میں پانی کی بلند ترین سطح  339 فٹ ہوگئی  ہے۔


مزید خبریں :