Time 02 ستمبر ، 2024
پاکستان

کراچی میں بارش کا نیا اسپیل کب آئیگا؟ چیف میٹرو لوجسٹ نے بتادیا

کراچی میں بارش کا نیا اسپیل کب آئیگا؟ چیف میٹرو لوجسٹ نے بتادیا
ڈیپ ڈپریشن کے تحت کراچی میں سرجانی ٹاؤن میں 224 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی: سردار سرفراز/ فائل فوٹو 

کراچی: چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ کراچی میں 4 ستمبر کو بارش ہوسکتی ہے۔ 

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا کہ طوفان اسنیٰ کی ساحل پر آنے کی پیشگوئی نہیں کی تھی، طوفان کسی بھی ساحل پر نہیں پہنچا بلکہ سمندر میں ہی ختم ہوگیا۔ 

انہوں نے کہا کہ مون سون ڈیپ ڈپریشن کی وجہ سے اچھی بارشیں ہوگئیں، بارشوں کے نئے سسٹم کے زیر اثر آج شام سے پنجاب میں بارش ہوسکتی ہے جب کہ راولپنڈی میں آج دوپہر یا شام میں بارش ہوگی۔ 

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ ڈیپ ڈپریشن کے تحت کراچی میں سرجانی ٹاؤن میں 224 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ شہر میں 4 ستمبر کو ہلکی اور تیز بارش ہوسکتی ہے،3 سے 4 ستمبر کو تھرپارکر سےحیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین تک بارش ہوسکتی ہے۔ 

چیف میٹرولوجسٹ کا مزید کہنا تھا کہ 7 ستمبر کے بعد گرمی کی شدت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ 


مزید خبریں :