Time 05 ستمبر ، 2024
پاکستان

69 فیصد پاکستانی بہویں اپنی ساس سے خوش ہیں، سروے

گیلپ  پاکستان کے سروے کے مطابق 69 فیصد پاکستانی بہویں اپنی ساس سے خوش ہیں۔

عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان نے نیا سروے جاری کردیا ہے جس کے مطابق  69 فیصد پاکستانی بہویں اپنی ساس سے خوش ہیں اور انہوں نے ساس  کے  ساتھ تعلق کو  مضبوط قرار  دیا ہے۔

11 فیصد خواتین نے اپنی ساس سے تعلق میں سرد مہری کی شکایت کی اور  رشتے کو کمزور کہا جب کہ 14 فیصد نے اس حوالے سے واضح جواب دینے سے انکار کردیا اور  بیچ کا راستہ نکالتے ہوئے ساس کے تعلق کو نہ مضبوط نہ کمزور قرار  دیا۔

سروے میں ساس کے ساتھ تعلق کو مضبوط کہنے والوں میں دیہی اور 30سال کی عمر کی خواتین کی شرح زیادہ رہی۔ دیہاتوں میں 72فیصد اور  شہروں 64 فیصد بہوؤں نے تعلق کو مضبوط کہا۔

30 سال تک کی عمر کی 80 فیصد بہوؤں نے ساس کے ساتھ تعلق کو مثالی کہا، البتہ 50 سال سے زائد عمر کی 50 فیصد بہوؤں نے کمزور  رشتے کی شکایت کی۔

مجموعی طور  52 فیصد پاکستانیوں نے ملک میں ساس بہو کے تعلق کو مضبوط جب کہ 27 فیصد نے کمزور کہا، 19 فیصد نے اس پرکوئی رائے دینے کو مشکل قرار دیا۔


مزید خبریں :