Time 06 ستمبر ، 2024
کھیل

قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان کیلئے نیا نام گردش کرنے لگا

قومی ٹیم کے تینوں فارمیٹ کے کپتان کیلئے نیا نام گردش کرنے لگا
چیمپئنز ون ڈے کپ میں بابراعظم کا کپتانی نہ کرنا ان کے پاکستان وائٹ بال ٹیم کا کپتان برقرار نہ رہنے کی جانب اشارہ ہے: ذرائع/ فائل فوٹو

لاہور: قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو تینوں فارمیٹ کا کپتان بنائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق چیمپئنز ون ڈے کپ میں بابراعظم کا کپتانی نہ کرنا ان کے پاکستان وائٹ بال ٹیم کا کپتان برقرار نہ رہنے کی جانب اشارہ ہے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کے دورے کے لیے بابر اعظم کی جگہ نیا وائٹ بال کپتان بنائے جانے کا امکان ہے، اس سلسلے میں ہیڈ کوچ گیری کرسٹن جولائی میں بورڈ آفیشلز اور کپتان سے بات کر چکے ہیں۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کپتانی کے لیے محمد رضوان کے نام پر گفتگو کی جائے گی اور اتفاق ہونے پر رضوان مستقبل میں تینوں فارمیٹ کے بھی کپتان ہو سکتے ہیں۔ 


مزید خبریں :