Geo News
Geo News

Time 12 ستمبر ، 2024
پاکستان

سندھ حکومت کا 12 ربیع الاول پر عام تعطیل کا اعلان

سندھ حکومت کا 12 ربیع الاول پر عام تعطیل کا اعلان
17 ستمبر بروزمنگل عام تعطیل ہوگی، نوٹیکفیشن/ فائل فوٹو

کراچی:  سندھ حکومت نے 12 ربیع الاول عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق 17 ستمبر بروز منگل  12 ربیع الاول کو  صوبے بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اس موقع پر  صوبے بھر کے تمام تعلیمی ادارے اور  سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔

اس سے قبل پنجاب حکومت اور  وفاقی حکومت بھی 17 ستمبر 12 ربیع الاول کو  عام تعطیل کا اعلان کرچکی ہے۔


مزید خبریں :