16 ستمبر ، 2024
دادو میں پولیس نے کارروائی کرکےکم عمری کی زبردستی کی شادی ناکام بنا دی، 12 سالہ بچی کو پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا جب کہ 45 سالہ دلہا فرار ہوگیا۔
پولیس کے مطابق موندر ناکہ کے قریب اطلاع ملنے پر پولیس نے ایک گھر میں کارروائی کی جہاں کم عمری کی زبردستی کی شادی ناکام بنا دی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ 12 سالہ بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ بچی کے والد اور بھائی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
واقعےکا مقدمہ 7 نامزد افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔ نامزد افراد میں 45 سالہ دلہا بھی شامل ہے، تمام ملزمان فرار ہیں جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔