Time 25 ستمبر ، 2024
کھیل

پی سی بی کنیکشن کیمپ میں این او سی معاملے کا ذکر، بورڈ آفیشلز کا اظہار ناراضی

پی سی بی کنیکشن کیمپ میں این او سی معاملے کا ذکر، بورڈ آفیشلز کا اظہار ناراضی
چیئرمین پی سی بی نے سی اواوسلمان نصیرکو این اوسی معاملات پرنظرثانی کی ہدایت کی: ذرائع — فوٹو:اسکرین گریب

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے کنیکشن کیمپ میں کرکٹر نے غیرملکی لیگز کیلئے این اوسی پالیسی پر بات کی۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کنیکشن کیمپ میں قومی کرکٹرز نے پی سی بی حکام سے سوالات کیے، کھلاڑی نے مکالمے میں کہا کہ مانتےہیں پرفارمنس اچھی نہیں، پرفارمنس کیلئے دماغی سکون کی ضرورت ہوتی ہے۔

ذرائع نے بتایاکہ کھلاڑی نے کہا کہ غیرملکی لیگز کیلئے این اوسی پالیسی پرنظرثانی کی جائے، این او سی کا قانون کھلاڑیوں کیلئے الگ الگ ہے، پی سی بی این او سی پرالتوا کرتاہے،جواب نہیں ملتا۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے سی اواوسلمان نصیرکو این اوسی معاملات پرنظرثانی کی ہدایت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی آفیشلز نے مالی اور این اوسی معاملات پراظہار ناراضی کیا اور عہدیدار نے کہا کہ این اوسی معاملات کا ذکر کنیکشن کیمپ میں نہ کرتے۔

کھلاڑی ذرائع نے بتایاکہ کھلاڑیوں کی سرجری کی بات توکردی گئی، پی سی بی کو اندرونی سرجری کی بھی ضرورت ہے، پی سی بی کواندرونی معاملات بھی دیکھنےچاہیے، اندرون معاملات سےکھلاڑیوں پردماغی طورپراثرپڑتا ہے، کھلاڑیوں سےٹھیک طرح برتاؤنہیں کیاجاتا۔

مزید خبریں :