27 ستمبر ، 2024
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما سینیٹر شبلی فراز کا نام ایک ہفتے میں ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔
تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز کا نام ایگزٹ کنٹرل لسٹ سے نا نکالنے کے معاملے پر توہین عدالت کے درخواست کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس طارق محمود جہانگیری نے کی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ شبلی فراز کا نام ایک ہفتے میں ای سی ایل سے نکالا جائے۔
سماعت کے دوران جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو سیکرٹری داخلہ آئندہ سماعت پر پیش ہوں۔
واضح رہے کہ شبلی فراز نے عدالتی حکم پر ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔