Time 01 اکتوبر ، 2024
جرائم

شیخوپورہ: 3 لاکھ ادھار کا معاملہ، بہنوئی نے سالے کو اغوا کرکے قتل کردیا

شیخوپورہ: 3 لاکھ ادھار  کا معاملہ، بہنوئی نے سالے کو اغوا کرکے قتل کردیا
ملزم علی تنویر نے اپنے برادر نسبتی کو ادھار کے 3 لاکھ روپے کی رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر گلہ دبا کر قتل کیا تھا: پولیس—فوٹو: فائل

شیخوپورہ: 8 روز قبل اغوا کیے جانے والے نوجوان فہد کی لاش بہنوئی کے گھر کے صحن سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق دوران تفتیش بہنوئی علی تنویر نے قتل کا اعتراف کیا اور اس  کی شناخت پر اس کے گھر کے صحن سے نوجوان فہد کی لاش برآمد کی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم علی تنویر نے اپنے برادر نسبتی کو ادھار کے 3 لاکھ روپے کی رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر گلہ دبا کر قتل کیا تھا۔

پولیس کے مطابق اغوا کا مقدمہ 27 ستمبر کو اس کی والدہ کی مدعیت میں داماد علی تنویر، بیٹی زہرہ بی بی ،کاشف علی اور دیگر 2 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیاگیا تھا۔


مزید خبریں :