Time 05 اکتوبر ، 2024
پاکستان

ایس سی او میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت پاک بھارت تعلقات کیلئے اچھی خبر ہے: عرفان صدیقی

ایس سی او میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت پاک بھارت تعلقات کیلئے اچھی خبر ہے: عرفان صدیقی
پی ٹی آئی بھارتی وزیر خارجہ کو دفاعی تنصیبات اور شہدا کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لے جائے: لیگی سینیٹر / فائل فوٹو

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی نے تمام ایس ای او رہنماؤں میں سے صرف بھارتی وزیر خارجہ کو اپنے احتجاج سے خطاب کی دعوت دی۔

انہوں نے کہا کہ بہترہو گا کہ پی ٹی آئی جے شنکر کو 200 سے زیادہ دفاعی تنصیبات اور شہدا کے تباہ شدہ مزاروں پر بھی لےجائے تاکہ پی ٹی آئی اور  بھارت ہمیشہ کے لیے لازوال رشتوں میں بندھ جائیں۔

عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ ایس سی او اجلاس میں بھارتی وزیر خارجہ کی شرکت کا اعلان دونوں ممالک کے تعلقات کے لیے اچھی خبر ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کی سربراہی میں ایس ای او سربراہ اجلاس 16 اور 17 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہو رہا ہے جس میں چین  کے وزیراعظم لی چیانگ سمیت مختلف ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔


مزید خبریں :