Time 06 اکتوبر ، 2024
سائنس و ٹیکنالوجی

میٹا کا تحریر کو ویڈیو میں بدل دینے والا نیا اے آئی ماڈل متعارف

میٹا کا تحریر کو ویڈیو میں بدل دینے والا نیا اے آئی ماڈل متعارف
فی الحال یہ اے آئی ماڈل عام افراد کو دستیاب نہیں / فوٹو بشکریہ میٹا

میٹا کمپنی نے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی سے محض لکھ کر ویڈیو بنانے کے حوالے سے نمایاں پیشرفت کی ہے۔

مووی جن (gen) نامی اے آئی ماڈل محض تحریر سے حقیقت کے قریب نظر آنے والی ویڈیو بناسکتا ہے۔

اس طرح کی ٹیکنالوجی حالیہ برسوں میں کافی نمایاں ہوئی ہے مگر ابھی تک اس حوالے سے زیادہ پیشرفت نہیں ہوسکی۔

مووی جن تحریری ہدایت کے مطابق نئی ویڈیوز بنانے کے ساتھ ساتھ پہلے سے موجود فوٹیج یا ساکت تصویر کو بھی ایڈٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس ماڈل کی تیار کردہ ویڈیوز میں آڈیوز بھی اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی ہوتی ہے جو ویڈیو میں دکھائے جانے ماحول سے مطابق رکھتی ہیں۔

میٹا کے مطابق یہ اس اے آئی ماڈل کی خاصیت ہے کہ وہ نئی ویڈیوز کے ساتھ ساتھ تصاویر اور پہلے سے موجود ویڈیو سے بھی مختلف ویڈیوز تیار کرسکتا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اس اے آئی ماڈل کو لائسنس مواد اور عوامی طور پر دستیاب ڈیٹا سیٹس کے امتزاج سے تربیت دی گئی ہے۔

میٹا کے چیف پراڈکٹ آفیسر کرس کوس نے بتایا کہ ہم اس اے آئی ماڈل کو جلد عام افراد کے لیے جاری نہیں کریں گے کیونکہ ابھی اس سے ویڈیوز تیار کرنے میں کافی وقت لگتا ہے جبکہ یہ کافی مہنگا بھی ہے۔

مزید خبریں :