Time 07 اکتوبر ، 2024
انٹرٹینمنٹ

’اس سے تو اچھا تھا مر جاتا‘، اداکار تقی صارف کے تبصرے پر سیخ پا

’اس سے تو اچھا تھا مر جاتا‘، اداکار تقی صارف کے تبصرے پر سیخ پا
تقی احمد ان دنوں جیو انٹرٹینمنٹ پر ڈرامہ سیریل کفارہ میں دکھائی دے رہے ہیں —فوٹو: تقی احمد

سوشل میڈیا پر آئے دن نامور شخصیات کو تنقید کا سامنا رہتا ہے ،منفی کمنٹس کی وجہ سے کئی فنکاروں کو تو اپنا کمنٹ سیکشن بھی بند کرنا پڑ جاتا ہے۔

حال ہی میں جیو ڈیجیٹل نے اداکار تقی احمد سے ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا کہ اپنے بارے میں انہوں نے سب سے منفی بات آج تک کیا سنی ہے؟

سوال کا جواب دیتے ہوئے تقی نے کہا کہ کچھ سالوں پہلے ایک حادثے میں کافی زخمی ہوا تھا جس کی خبر نیوز پلیٹ فارمز نے لگا دی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ یہ خبر وائرل ہوگئی، ہر طرف سے مجھے جلد صحت یاب ہونے کے پیغامات موصول ہوئے۔سوشل میڈیا پر ایک نیوز پلیٹ فارم پر خبر پڑھی اس کے نیچے کسی صارف نے کمنٹ کیا ہوا تھا کہ ’اس سے تو اچھا تھا مر جاتا‘۔

اداکار نے کہا کہ یہ پڑھ کر مجھے انتہائی غصہ آیا کہ کوئی کسی کے بارے میں ایسا کیسے کہہ سکتا ہے لیکن سوشل میڈیا ایک انتہائی خطرناک چیز کا نام ہے۔

واضح رہے کہ تقی احمد ان دنوں جیو انٹرٹینمنٹ پر ڈرامہ سیریل کفارہ میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کی فلم ’کان نگر‘ بھی ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :