08 اکتوبر ، 2024
امریکی سی آئی اے کے سربراہ نے اسرائیل اور امریکا کو ایران کی عسکری صلاحیتوں کو سنجیدہ لینے کا مشورہ دے دیا۔
سی آئی اے کے چیف ولیم برنس نے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس کا خیال ہے کہ اسرائیل اور ایران مکمل جنگ نہیں چاہتے لیکن خطےمیں کشیدگی میں اضافے کا خطرہ حقیقی ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ ایسی جگہ ہے جہاں ہر وقت پیچیدہ چیزیں ہوتی رہتی ہیں اور خصوصاً مشرق وسطیٰ میں بالکل پرفیکٹ صورتحال شاذو نادر ہی ملتی ہے ۔
ولیم برنس نے کہا کہ ایرانی حملے نے ایران کی فوجی صلاحیتوں میں کچھ حدود کو بے نقاب کیا، اسرائیل اور امریکا کو ایرانی عسکری صلاحیتوں کو سنجیدگی سےلینےکی ضرورت ہے، اسرائیل بہت احتیاط سے ایرانی حملےکے جواب کا سوچ رہا ہے مگر اسرائیل کے احتیاط سے سوچنےکے باوجود غلط فیصلےکا خدشہ ہے۔
سی آئی اے چیف کا کہنا تھا کہ غزہ مذاکرات میں شامل رہنماؤں کو سمجھنا ہوگا کہ بہت ہوگیا، غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدےکیلئے طویل مدتی استحکام کو مدنظر رکھ کرمشکل فیصلے اور سمجھوتے کرنا ہوں گے۔