Time 09 اکتوبر ، 2024
دنیا

ستمبر ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ رہا: یورپی یونین کلائیمٹ مانیٹر

ستمبر ریکارڈ پر دوسرا گرم ترین مہینہ رہا: یورپی یونین کلائیمٹ مانیٹر
رواں سال گرمی کی شدت گلو بل وارمنگ کے تناطر میں غیر معمولی رہی ہے، ستمبر میں دنیا بھر میں بارشیں بھی انتہائی ہوئیں: کلائیمٹ مانیٹر/ فائل فوٹو

پیرس: ستمبر رواں سال کا دوسرا گرم ترین مہینہ رہا اور ستمبر میں دنیا بھر میں بارشیں بھی انتہائی ہوئیں اور تباہ کن طوفان بھی آئے۔

منگل کو یورپی یونین کے کلائیمنٹ مانیٹر نے کہا کہ عالمی طور پر یہ ریکارڈ گرم تر ین مہینہ ہے، رواں سال گرمی کی شدت گلو بل وارمنگ کے تناطر میں غیر معمولی رہی ہے، ستمبر میں دنیا بھر میں بارشیں بھی انتہائی ہوئیں اور تباہ کن طوفان بھی آئے، موسمی تبدیلیوں کی وجہ سے عالمی سطح پر درجہ حراست میں بھی اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال ستمبر کے مقابلے میں امسال درجہ حرارت اس سے دوسرے نمبر پر رہا۔

کلائمیٹ مانیٹر نے یہ بات موسمیاتی سیاروں بحری جہازوں، طیاروں اور موسمی دفاتر سے حاصل پیمائش کے تجزیہ میں بتائی گلو بل وار مینگ ہی دنیا کا درجہ حرارت بڑھنے کی واحد وجہ بنیں بلکہ ماحول اور سمندروں کا اضافی طور پر گرم ہونا بھی وجہ ہیں، گرم ہوا میں آبی بخارات زیادہ ہوتے ہیں  جب کہ بڑے سمندروں سے بھی بخارات ہوا میں منتقل ہوتے ہیں جو شدید بارشوں اور طوفانوں کا باعث ہوتے ہیں۔

کلا ئیمٹ چینج سروس کی ڈپٹی ڈائر یکٹر سمانتھا برگیس نے بتایا کہ جو بارش مہینوں میں ہونا تھی وہ اس بار چند دنوں میں ہی ہوگئی ہے، تباہ کن بارشوں کا ہونا ماحول کے گرم ہونے کی وجہ سے ہے ۔

نہوں نے کہا کہ بڑ ھتے ہوئے درجہ حرارت کے ساتھ طوفانی بارشوں کا خطرہ بھی بڑھتا جائے گا، ستمبر کو منتھاآف وائلڈ ورڑ کا نام بھی دیا گیا ہے، جب جنوب مشرقی امریکا کو طوفان سہیلن’’کرا تھون‘‘نے تائیوان کو ہلا کر رکھ دیا  جب کہ طوفان بورس نے وسطیٰ یورپ میں تباہی مچائی۔

’’یاکی‘‘ اور بے بنکا طوفان ایشیاء میں نشان چھوڑ گئے، نیپال ، جاپان اور مغربی ،و سطی افریکا تباہ کن سیلابوں کی زد میں آئے افریکا، روس ، چین آسٹر یلیا اور بر ازیل میں بھی اوسط سے زیادہ موسم گرم رہا۔

مزید خبریں :