Time 09 اکتوبر ، 2024
دنیا

سعودی اسکولوں میں موسیقی کی تعلیم دینےکیلئے ہزاروں خواتین اساتذہ کی تربیت جاری

سعودی اسکولوں میں موسیقی کی تعلیم دینےکیلئے ہزاروں خواتین اساتذہ کی تربیت جاری
اسکولوں میں موسیقی کی تعلیم کے لیے وزارت ثقافت کی جانب سے 9 ہزار سے زائد خواتین اساتذہ کو تیار کیا جارہا ہے،فوٹو: فائل

ریاض: سعودی عرب کے اسکولوں میں موسیقی کی تعلیم کے لیے خواتین اساتذہ کی تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔

سعودی میڈیا کے مطابق  ریاض میں منعقدہ لرن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سعودی وزارت ثقافت میں منصوبہ بندی کی ڈائریکٹر نورالدباغ کا کہنا تھا کہ مملکت کے نظام تعلیم میں بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، پرائمری کلاسوں سے موسیقی کی تعلیم کو نصاب میں شامل کیا جائےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں میں موسیقی کی تعلیم کے لیے وزارت ثقافت کی جانب سے 9 ہزار سے زائد خواتین اساتذہ کو تیار کیا جارہا ہے، یہ اساتذہ  پرائمری کلاسوں میں موسیقی کی تعلیم دیں گی۔

 نورالدباغ کا مزید کہنا تھا کہ مملکت کے تعلیمی نصاب میں  فنون و ثقافت کو بھی شامل کیا جائے گا۔


مزید خبریں :