Time 09 اکتوبر ، 2024
پاکستان

اسلام آباد: تیندوے کا بچہ گردے کی بیماری کے باعث چل بسا

اسلام آباد:  تیندوے کا بچہ گردے کی بیماری کے باعث چل بسا
فوٹو: فائل

اسلام آباد میں تیندوے کا بچہ (سلطان) گردےکی بیماری کے باعث چل بسا۔

ترجمان وائلڈ لائف کے مطابق  تیندوے کے مرنے والے بچے سلطان کو ہری پور سے ریسکیو کیا گیا تھا۔

ترجمان نے بتایا کہ گردےکی بیماری کی تشخیص کی تصدیق الٹی،خون کے ٹیسٹ، ایکسرے کے بعد ہوئی تھی۔

    ترجمان وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ تیندوے کے بچے کے پوسٹ مارٹم کے نمونے مزید تجزیے کے لیے بھیجے گئے ہیں۔

    ترجمان نے بتایا کہ تیندوے کا بچہ 24 گھنٹے ماہرین حیوانات کی نگرانی میں رہتا تھا۔


    مزید خبریں :