Time 11 اکتوبر ، 2024
دنیا

برطانیہ میں مسجد جلانےکی پوسٹ کرنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی

برطانیہ میں مسجد جلانےکی پوسٹ کرنے والے شخص کو سزا سنا دی گئی
مجرم نے فیک نیوز کے بعد ہونے والے ہنگاموں کے وقت سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت والا تحریری مواد شیئر کیا، برطانوی میڈیا/ فوٹو: برطانوی پولیس

لندن: ساؤتھ پورٹ واقعےکے بعد مسجد جلانےکی پوسٹ کرنے والے شخص کو سزا سنادی گئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ساؤتھ پورٹ واقعے کے بعد ایک شخص نے سوشل میڈیا پر مسجدوں کو نمازیوں سمیت جلانےکی پوسٹ کی تھی جسے اب عدالت نے 2 سال قیدکی سزا سنا دی ہے۔ 

برطانوی میڈیا  کے مطابق 43 سالہ مجرم جیرائنٹ بوائس نے3 بچیوں کےقتل کے بعد کئی پوسٹس کیں اور مجرم نے سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت والا تحریری مواد شیئر کیا تھا۔ 

برطانوی عدالت اس سے قبل بھی پرتشدد مظاہروں کے دوران مسجد سے متعلق نفرت انگیز سوشل میڈیا پوسٹ پر 53 سالہ خاتون جولی سیوینی کو 15 مہینے قید کی سزا سنا چکی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ عرصے قبل برطانیہ میں ایک فیک نیوز پھیلائی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ برطانوی شہر ساؤتھ پورٹ میں 3 بچیوں کو ہلاک کرنے والا شخص ایک مسلمان تارک وطن ہے جبکہ حقیقت یہ تھی کہ اس واقعے کے 17 سالہ ملزم کا تعلق روانڈا سے تھا۔

 اس جعلی خبر کی وجہ سے برطانیہ میں مسلمانوں اور تارکین وطن کے خلاف سفید فام انتہا پسندوں کے حملے شروع ہوگئے تھے اور برطانیہ میں مقیم مسلم کمیونٹی کو دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 


مزید خبریں :