Time 13 اکتوبر ، 2024
جرائم

کراچی میں آٹوپارٹس کے تاجر کا قتل، سی سی ٹی وی منظر عام پر آگئی

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں آٹو پارٹس کے تاجرکو قتل کردیا گیا۔

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا آصف گاڑی چلا کر پہاڑ گنج کے قریب سڑک تک پہنچا، پھر شہری کو زخمی حالت میں اسی کی گاڑی میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا تھا۔

اس حوالے سے پولیس نے مزید تفصیلات بتائیں کہ مقتول آصف اپنے بھائی اور ملازم کے ساتھ گاڑی میں سوار تھا، موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نے گاڑی روکنے کی کوشش کی، مقتول آصف نے گاڑی ریورس کی تو ملزمان نے گولی چلادی۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ بظاہر ڈکیتی مزاحمت کا معلوم نہیں ہوتا، مقتول کے اہل خانہ تحقیقات کے لیے تعاون نہیں کر رہے، اگر اہلخانہ نے تعاون نہ کیا تو مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کریں گے، مقتول اسپیئر پارٹس کا کام کرتا تھا اور ایک بیٹی کا باپ تھا۔

مزید خبریں :