Time 14 اکتوبر ، 2024
کھیل

بابر، شاہین اور نسیم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا

بابر، شاہین اور نسیم کو ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہ کرنے پر شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا
یہ فیصلہ ان چیمپئن کھلاڑیوں کی حفاظت کرے گا اور ان کا کیریئر بھی طویل ہوگا،شاہد آفریدی، فوٹو: فائل

انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بقیہ 2 میچز میں  بابر اعظم، شاہین اور نسیم شاہ کو شامل نہ کرنے پر  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل سامنے آگیا۔

سوشل میڈیا پر ایک بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بابر اعظم، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو انٹرنیشنل کرکٹ سے بریک دینےکے فیصلے کو سپورٹ کرتا ہوں۔

 شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ان چیمپئن کھلاڑیوں کی حفاظت کرے گا اور  ان کا کیریئر بھی طویل ہوگا۔

 شاہد آفریدی کے مطابق اس فیصلے سےکھلاڑیوں کے ٹیلنٹ کو گروم کرنے   اور  ان کو ٹیسٹ کرنےکا موقع ملےگا، اس سے مستقبل کے لیے بینچ اسٹرینتھ کو مضبوط بنانےکا موقع  بھی ملےگا۔

خیال رہے کہ انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے اور بابر اعظم، نسیم شاہ ، سرفراز احمد اور شاہین آفریدی کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم سمیت چار ٹاپ کھلاڑیوں کو اس لیے آرام دیا گیا ہے تاکہ وہ نئے سرے سے تازہ دم ہوکر واپس آسکیں۔


مزید خبریں :