,
Time 27 اکتوبر ، 2024
پاکستان

لاہور ایک بار پھر دنیا کے مضر صحت شہروں میں سرفہرست، ماہرین نے ہدایات جاری کر دیں

لاہور ایک بار پھر دنیا کے مضر صحت شہروں میں سرفہرست، ماہرین نے ہدایات جاری کر دیں
لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست جس کا اے کیو آئی 696 ریکارڈ کیا گیا: ائیر کوالٹی انڈیکس/ فائل فوٹو

لاہور کا فضائی معیار  انتہائی مضر صحت ہونے کے سبب شہریوں کیلئے خطرناک قرار دیا جا رہا ہے۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جس کا اےکیو آئی 696 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی کا فضائی معیار بھی انتہائی مضر صحت ہے، کراچی آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہے جس کا اے کیو آئی  162 ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب ماہر ماحولیات نے لاہور کی فضا کو شہریوں کے لیے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

ماہر ماحولیات نے شہر میں ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ ہونے اور شہریوں کو ماسک اور غیر ضروری طور  پر گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

ادھر طبی ماہرین کے مطابق فضائی معیار خراب ہونے کے سبب ناک آنکھ اور گلے کی بیماریاں پھیل رہی ہیں، اس کیلئے شہریوں کو چاہیے کہ وہ زیادہ  پانی پئیں اور پانی سے چہرے کو دھوئیں۔

مزید خبریں :