Time 27 اکتوبر ، 2024
کھیل

رمیز راجہ کے شان مسعود سے رویے پر پی سی بی نے براڈکاسٹرز کو خط لکھ دیا

راولپنڈی ٹیسٹ کے اختتام پر کمنٹیٹر  رمیز  راجہ کے کپتان شان مسعود پر طنزیہ  جملے پر پی سی بی نے براڈکاسٹرز  سے تحفظات کا اظہار کردیا۔

 پی سی بی نے براڈکاسٹرز کو   خط لکھ کر  رمیز راجہ کے رویے سے آگاہ کیا ہے اور اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

خیال رہےکہ  رمیز راجہ نے گزشتہ روز جیت کے باجود کپتان شان مسعود سے غیر سنجیدہ گفتگو کی تھی۔ انہوں نے شان مسعود کی بطور کپتان 6 ناکامیوں کا ذکر چھیڑے رکھا اور یہ بھی کہا کہ لگتا ہےکہ اسپنر نعمان میں خون کی کمی ہے۔

اس رویے  پر سوشل میڈیا پر صارفین نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔کرکٹر محمد عامر نے بھی تنقید کی اور کہا کہ کیڑے نکالنے کے  بجائے ٹیم کا جہاں کریڈٹ بنتا ہے وہ دینا چاہیے۔


مزید خبریں :